مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
سبق بركعة فقدمه الإمام باب: ایک آدمی کی ایک رکعت چھوٹ گئی ہو لیکن امام اسے نماز میں اپنا نائب بنا دے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 6027
٦٠٢٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حماد بن زيد عن أبي عبد اللَّه الشقري عن إبراهيم في رجل صلى ركعة فأحدث فأخذ بيد رجل فقدمه وقد فاتته تلك الركعة قال: يصلي بهم بقية صلاتهم فإذا أتم أخذ بيد رجل ممن شهد تلك الركعة فقدمه فسلم بهم ثم قام فقضى تلك الركعة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جسے ایک رکعت گذرنے کے بعد امام نے نائب بنایا ہو لیکن اس کی وہ رکعت چھوٹ گئی ہو تو وہ کیا کرے ؟ آپ نے فرمایا کہ وہ لوگوں کو باقی نماز پڑھائے، جب نماز پوری کرلے تو ایک ایسے آدمی کو پکڑ کر آگے کر دے جس نے وہ رکعت پڑھی ہو جب وہ سلام پھیرے تو یہ اٹھ کر اپنی نماز مکمل کرلے۔