حدیث نمبر: 5970
٥٩٧٠ - حدثنا هشيم عن عطاء بن السائب قال: (اجتمع) (١) عيدان على عهد الحجاج فصلى أحدهما، فقال أبو البختري: قاتله اللَّه أنَّى عَلِقَ هذا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ حجاج کے زمانے میں ایک مرتبہ عید اور جمعہ ایک ہی دن آگئے اس نے دونوں میں سے ایک نماز پڑھائی۔ یہ بات ابو البختری کو معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ اسے ہلاک کرے، اسے اس بات کا علم کہاں سے ہوگیا ؟

حواشی
(١) في [جـ]: (اجمع).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 5970
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5970، ترقيم محمد عوامة 5893)