حدیث نمبر: 5968
٥٩٦٨ - حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة عن وهب بن كيسان قال: اجتمع (١) عيدان في يوم فخرج عبد اللَّه بن الزبير فصلى العيد بعد ما ارتفع النهار ثم دخل فلم يخرج حتى صلى العصر، قال هشام: فذكرت ذلك لنافع أو ذكر له فقال: ذكر ذلك لابن عمر فلم ينكره (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت وہب بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانے میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آگئے، حضرت ابن الزبیر نے دن اچھی طرح بلند ہونے کے بعد عید کی نماز پڑھائی۔ پھر واپس چلے گئے اور عصر کے وقت تشریف لائے۔ حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ حضرت نافع سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس بات کا ذکر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کیا گیا تو انہوں نے اس پر نکیر نہ فرمائی تھی۔

حواشی
(١) في [جـ]: (اجمع).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 5968
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه النسائي (٣/ ١٩٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5968، ترقيم محمد عوامة 5891)