حدیث نمبر: 5965
٥٩٦٥ - حدثنا أبو الأحوص عن عبد الأعلى عن أبي عبد الرحمن قال: اجتمع عيدان على عهد علي فصلى بالناس ثم خطب على راحلته (ثم قال) (١): يا أيها الناس من شهد منكم العيد فقد قضى جمعته إن شاء اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جمعہ اور عید ایک ہی دن آگئے۔ انہوں نے لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی، پھر اپنی سواری پر خطبہ دیا اور اس میں فرمایا کہ جو لوگ عید کی نماز میں شریک ہوئے تو اگر اللہ نے چاہا تو اس کا جمعہ بھی ادا ہوگیا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (فقال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 5965
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال عبد الأعلى.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5965، ترقيم محمد عوامة 5888)