مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
في العيدين يجتمعان يجزئ أحدهما (من) (الآخر) باب: اگر جمعہ اور عید ایک ہی دن آجا ئیں تو کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 5964
٥٩٦٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن أبي عبيد مولى ابن أزهر قال: شهدت العيد مع عثمان ووافق يوم جمعة فقال: إن هذا يوم اجتمع فيه عيدان للمسلمين فمن كان هاهنا من أهل العوالي (١) فقد أذنا له أن ينصرف ومن أحب أن يمكث فليمكث (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔ اس دن جمعہ کا دن تھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس میں مسلمانوں کے لئے دو عیدین جمع ہوگئی ہیں۔ جو لوگ مضافات سے آئے ہیں ہم انہیں اجازت دیتے ہیں کہ وہ واپس چلے جائیں۔ اور جو ٹھہرنا چاہیں وہ ٹھہر جائیں۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (العوال).