مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
فيمن كان يصلي بعد العيد أربعا باب: جو حضرات عید کے بعد چار رکعات پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 5876
٥٨٧٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كان علقمة يجيء يوم العيد فيجلس في المصلى ولا يصلي حتى يصلي (الإمام) (١) فإذا صلى الإمام قام فصلى أربعا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ عید کے دن جب عید گاہ تشریف لاتے تو بیٹھ جاتے اور امام کے نماز پڑھانے تک کوئی نماز نہ پڑھتے۔ جب امام نماز پڑھا لیتا تو چار رکعات ادا فرماتے ۔
حواشی
(١) سقط من: [ب، ز، ك].