مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
من كان لا يصلي قبل العيد ولا بعده باب: جو حضرات عید سے پہلے اور عید کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے
حدیث نمبر: 5873
٥٨٧٣ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال (أنا) (١) إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو ابن عبد اللَّه الأصم أنه خرج مع مسروق في يوم عيد فقمت أصلي فأخذ بثيابي فأجلسني ثم قال: لا صلاة حتى يصلي الإمام.مولانا محمد اویس سرور
عمرو بن عبد اللہ اصم فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن حضرت مسروق کے ساتھ گیا، وہاں میں نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو انہوں نے مجھے پکڑ کر بٹھا دیا۔ پھر فرمایا کہ جب تک امام نماز پڑھا دے اس وقت تک کوئی نماز نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ك، ز]: (نا).