مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
في التكبير في العيدين واختلافهم فيه باب: عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
حدیث نمبر: 5818
٥٨١٨ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: كان عبد اللَّه يعلمنا التكبير في العيدين تسع تكبيرات خمس في الأولى وأربع في الآخرة ويوالي بين القراءتين (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ہمیں عیدین کی نمازوں کے لئے نو تکبیرات سکھاتے تھے، پانچ پہلی رکعت میں اور چار دوسری رکعت میں۔ وہ دونوں کی قرائتوں کو ایک دوسرے سے ملایا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ك، ز] (أنا).