مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
في التكبير في العيدين واختلافهم فيه باب: عیدین کی تکبیرات اور ان کے بارے میں اختلاف
٥٨١٦ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا عبد الرحمن بن ثوبان عن أبيه عن مكحول، قال: حدثني أبو عائشة وكان جليسا لأبي هريرة قال: شهدت سعيد بن العاص ودعا (أبا) (١) موسى الأشعري وحذيفة (فسألهما) (٢) عن التكبير في العيدين فقال أبو موسى: كان رسول اللَّه ﷺ يكبّر في (العيد) (٣) كما يكبّر على الجنازة قال: وصدقه حذيفة، قال: فقال أبو موسى (٤): وكذلك كنت أصلّي بأهل البصرة وأنا ⦗٢٢٤⦘ عليها، قال أبو عائشة: وأنا حاضر ذلك فما (نسيت) (٥) قوله أربعا كالتكبير على الجنازة (٦).ابو عائشہ رضی اللہ عنہا (جو کہ حضرت ابوہریرہ کے ہم مجلس تھے) فرماتے ہیں کہ میں سعید بن عاص کے پاس تھا۔ انہوں نے حضرت ابوموسیٰ اشعری اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور ان سے عیدین کی تکبیرات کے بارے میں سوال کیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عیدین میں جنازے کی طرح چار تکبیرات کہا کرتے تھے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ان کی تصدیق کی۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ جب میں بصرہ کا گورنر تھا تو وہاں بھی اسی طرح نماز عید پڑھاتا تھا۔ ابو عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں کہ میں اس مجلس میں موجود تھا اور مجھے حضرت ابو موسیٰ کا یہ جملہ اچھی طرح یاد ہے : جنازے کی طرح چار تکبیرات۔