مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5808
باب: جن حضرات کے نزدیک نماز سے پہلے خطبہ دینے کی رخصت ہے
من رخص أن يخطب قبل الصلاة
حدیث نمبر: 5808
٥٨٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: أول من بدأ بالخطبة يوم العيد قبل الصلاة مروان فقام إليه رجل فقال: الصلاة قبل الخطبة فقال: ترك ما هنالك فقال أبو سعيد: أما هذا فقد قضى ما عليه (١).مولانا محمد اویس سرور
طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ عید کے نماز سے پہلے خطبہ سب سے پہلے مروان نے دیا، اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ نماز خطبے سے پہلے ہے۔ مروان نے کہا کہ وہ طریقہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس پر حضرت ابو سعید نے فرمایا کہ اس آدمی نے اپنی ذمہ داری پوری کردی۔