مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
من قال: الصلاة يوم العيد قبل الخطبة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عید کا خطبہ نماز کے بعد ہوگا
حدیث نمبر: 5802
٥٨٠٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن (شباك) (١) عن إبراهيم قال: كان الإمام يوم العيد يبدأ فيصلي ثم يركب بعيره فيخطب قدر ما يرجع النساء.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام عید کے دن پہلے نماز پڑھائے گا، پھر اپنے اونٹ پر سوار ہو کر اتنی دیر خطبہ دے گا کہ عورتیں واپس چلی جائیں۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ك]: (شباك)، وفي [هـ، ز] (سماك).