مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
في التكبير إذا خرج إلى العيد باب: عید کی نماز کے لئے نکلتے ہوئے تکبیرات کہنے کا حکم
حدیث نمبر: 5738
٥٧٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري أن رسول اللَّه ﷺ كان يخرج يوم الفطر فيكبر حتى يأتي المصلى وحتى يقضي الصلاة فإذا قضى الصلاة قطع التكبير (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر کے دن جب عید کے لئے نکلتے تو تکبیر کہتے تھے یہاں تک کہ عید گاہ میں پہنچ جائیں اور نماز مکمل کرلیں، نماز پڑھنے کے بعد تکبیر نہ کہتے تھے۔