مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الرجل يحدث يوم الجمعة باب: اگر ایک آدمی کا جمعہ کی نماز کے وقت وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 5698
٥٦٩٨ - حدثنا وكيع قال: سألت سفيان عن رجل افتتح مع الإمام الصلاة يوم الجمعة فذهب ليتوضأ فجاء وقد صلى الإمام قال] (١): يصلي ركعتين ما لم يتكلم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان سے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے امام کے ساتھ جمعہ کی نماز شروع کی، لیکن وضو ٹوٹنے پر وہ وضو کرنے چلا گیا جب واپس آیا تو امام نماز پڑھا چکا تھا، اب یہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر اس نے کسی سے بات نہ کی ہو تو دو رکعتیں پڑھ لے۔
حواشی
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].