مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل (يزحم) يوم الجمعة فلا يقدر على الصلاة حتى ينصرف الإمام باب: اگر کوئی شخص ہجوم کی وجہ سے جمعہ کے دن نماز نہ پڑھ سکے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 5683
٥٦٨٣ - حدثنا (ابن) (١) علية عن يونس قال: سئل عن رجل ركع ركعتين يوم الجمعة فلم يقدر على السجود حتى سلم الإمام فقال: نبئت عن الحسن أنه قال: يسجد سجدتين ثم يقوم فيقضي الركعة الأولى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن علیہ فرماتے ہیں کہ یونس سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن دو رکوع تو کرلے لیکن امام کے سلام پھیرنے تک سجدے نہ کرسکے تو وہ کیا کرے ؟ یونس نے فرمایا کہ مجھے حسن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ دو سجدے کرے ، پھر کھڑا ہوجائے اور پہلی رکعت کی قضا کرے۔
حواشی
(١) كلمة غير واضحة في [ز].