حدیث نمبر: 5660
٥٦٦٠ - حدثنا وكيع عن شداد أبي طلحة عن معاوية بن (قرة) (١) قال أدركت ثلاثين من مزينة (٢) قالهم قد طعن أو طعن أو (ضرب أو ضُرب) (٣) إذا كان يوم الجمعة اغتسلوا ولبسوا من أحسن ثيابهم وتطيبوا ثم (راحوا) (٤) وصلوا ركعتين ثم جلسوا فبثوا (٥) علما.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ میں قبیلہ مزینہ کے تیس آدمیوں سے ملا، ان میں سے ہر ایک نے نیزہ چلایا تھا یا نیزے کے زخم کھائے تھے، ہر ایک نے تلوار چلائی تھی یا تلوار کے زخم کھائے تھے۔ وہ سب جمعہ کے دن غسل کرتے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے اور خوشبو لگا کر جمعہ کے لئے جاتے۔ جمعے کی دو رکعتیں پڑھتے اور پھر بیٹھ کر علم سکھایا کرتے تھے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (مرة).
(٢) في [أ]: (مرتبة).
(٣) في [أ]: (ضُرب أو ضَرب).
(٤) في [أ]: (رجعوا).
(٥) في [أ]: (فنبئوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5660
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5660، ترقيم محمد عوامة 5590)