مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الإمام يكون مسافرا فيمر بالموضع باب: امام اگر سفر کی حالت میں کہیں سے گذرے تو وہ خود جمعہ پڑھائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 5611
٥٦١١ - حدثنا وكيع عن (سعيد) (١) بن السائب عن صالح بن سعيد قال: خرجت مع عمر بن عبد العزيز إلى السويداء (متبديًا) (٢) فلما حضرت الجمعة أذن المؤذن فجمعوا له حصباء قال: فقام فخطب ثم صلى الجمعة ركعتين ثم قال: الإمام يجمع حيث ما كان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن سعید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ مقام سویداء کی طرف گیا۔ جب جمعہ کا وقت آیا تو مؤذن نے اذان دی، لوگوں نے ان کے لئے کنکریوں اور سنگریزوں کو جمع کیا۔ انہوں نے خطبہ دیا اور پھر جمعہ کی دو رکعتیں پڑھائیں۔ پھر فرمایا کہ امام جہاں کہیں بھی ہو جمعہ پڑھائے گا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (سفيان).
(٢) أي: ذاهبًا إلى البادية، وفي [هـ]: (مبتدئًا).