مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5602
باب: اگر امام جمعه کو اتنا مؤخر کر دے کہ وقت جانے لگے تو کیا کیا جائے؟
الجمعة يؤخرها الإمام حتى يذهب وقتها
حدیث نمبر: 5602
٥٦٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن الزبرقان قال: قلت لشقيق إن الحجاج (يميت) (١) الجمعة قال: (تكتم) (٢) (عليّ) (٣) (قال) (٤) قلت: نعم قال: صلّها في بيتك لوقتها ولا تدع الجماعة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ میں نے شقیق سے کہا کہ حجاج ہمارا جمعہ ضائع کرادیتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر تم راز رکھو تو تمہیں ایک بات کہوں ؟ میں نے کہا ہاں راز رکھوں گا۔ انہوں نے فرمایا کہ نماز کو اس کے وقت میں گھر میں پڑھ لیا کرو اور جماعت کو بھی نہ چھوڑو۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (يجيب).
(٢) في [أ]: (يكتم).
(٣) زيادة: في [أ، جـ، ز] (علي).
(٤) سقط من: [أ، جـ، ز].