مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5556
باب: جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
من كان يستحب أن يقرأ في الفجر يوم الجمعة بسورة فيها سجدة
حدیث نمبر: 5556
٥٥٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن شريك عن أبي إسحاق عن سعيد بن جبير قال: ما صليت خلف ابن عباس يوم الجمعة الغداة إلا قرأ بسورة فيها سجدة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی جمعہ کے دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انہوں نے اس میں ایسی سورت تلاوت فرمائی جس میں سجدہ تھا۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا.