مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الساعة التي يكره فيها الشراء والبيع باب: جمعہ کے دن وہ کون سا وقت ہے جس میں خرید و فروخت ممنوع ہے؟
حدیث نمبر: 5501
٥٥٠١ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان عن ميمون قال: كان بالمدينة إذا أذن المؤذن يوم الجمعة ينادون في الأسواق: حرم البيع حرم البيع.مولانا محمد اویس سرور
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ اہل مدینہ کا معمول یہ تھا کہ جب جمعہ کے دن مؤذن اذان دے دیتا تو لوگ بازاروں میں اعلان کیا کرتے تھے کہ بیع حرام ہوگئی، بیع حرام ہوگئی۔