مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5499
باب: جمعہ کے دن وہ کون سا وقت ہے جس میں خرید و فروخت ممنوع ہے؟
الساعة التي يكره فيها الشراء والبيع
حدیث نمبر: 5499
٥٤٩٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبد الكريم عن مجاهد أو غيره قال: من باع شيئا بعد زوال الشمس يوم الجمعة فإن بيعه مردود (فإن) (١) اللَّه نهى عن البيع إذا نودي للصلاة من يوم الجمعة شك سفيان.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد یا کسی اور نے فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن زوال شمس کے بعد بیع کی اس کی بیع مردود ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے جمعہ کی اذان کے بعد بیع سے منع کیا ہے۔ (حضرت سفیان کو شک ہے کہ یہ قول حضرت مجاہد کا ہے یا کسی اور کا۔)
حواشی
(١) في [أ، ب]: (لأن).