مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من قال إذا أدركهم جلوسا صلى (ركعتين) باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5469
٥٤٦٩ - حدثنا شريك عن عامر بن شقيق عن أبي وائل قال: قال عبد اللَّه: من أدرك التشهد فقد أدرك الصلاة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے تشہد کو پالیا اس نے نماز کو پالیا۔