مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من قال إذا أدركهم جلوسا صلى (ركعتين) باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5467
٥٤٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال أخبرنا جويبر عن الضحاك قال: إذا أدرك الناس يوم الجمعة (جلوسا) (١) صلى ركعتين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتں پڑھے۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ].