مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من (قال: إذا) أدرك ركعة من الجمعة (صلى إليها أخرى باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
حدیث نمبر: 5455
٥٤٥٥ - حدثنا (أبو بكر قال نا) (١) حفص بن غياث عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون من فاتته ركعة من الجمعة فليصل إليها ركعة أخرى ومن لم يدرك فليصل أربعا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔ اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز پڑھے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].