حدیث نمبر: 5443
٥٤٤٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: قال أبو معمر: شيء وددت أني كانت سألت عنه الأسود قال: قال إبراهيم: وما هو فلعلك قد كفيته؟ قال: الرجل يدرك من الجمعة ركعة؟ قال: قال الأسود: من أدرك من الجمعة ركعة فليصلّ ركعة أخرى ومن لم يدرك الركوع فليصلّ أربعا.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت معمر نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ایک چیز ایسی تھی جس کے بارے میں میں حضرت اسود سے سوال کرنا چاہتا تھا۔ ابراہیم نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے ؟ شاید میں آپ کی یہ ضرورت پوری کرسکوں۔ حضرت معمر نے فرمایا کہ وہ آدمی جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ کیا کرے ؟ ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعات پڑھ لے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5443
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5443، ترقيم محمد عوامة 5378)