مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الكلام إذا صعد الإمام المنبر وخطب باب: امام کے منبر پر چڑھ جانے اور خطبہ دینے کے دوران گفتگو کا حکم
حدیث نمبر: 5399
٥٣٩٩ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: قلت لعلقمة: متى يكره الكلام يوم الجمعة؟ قال: إذا صعد الإمام المنبر وإذا خطب الإمام وإذا تكلم الإمام.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابرہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ سے پوچھا کہ جمعہ کے دن کلام کرنا کب مکروہ ہوتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جب امام منبر پر چڑھ جائے، جب امام خطبہ دے اور جب امام بات کرے۔