مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من كره (أن يرد السلام ويشمت العاطس) باب: جن حضرات کے نزدیک دوران خطبہ سلام کا جواب دینا اور چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 5372
٥٣٧٢ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد قال: سمعت سعيد بن المسيب وسأله رجل عن رجل شمت رجلًا والإمام يخطب ألغا؟ قال: لا، ولكن لا يعود.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ اگر کسی آدمی نے دوران خطبہ کسی چھینکنے والے کو یرحمک اللہ کہا تو کیا اس نے لغو کام کیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں البتہ وہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔