حدیث نمبر: 5366
٥٣٦٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد في الرجل يدخل المسجد يوم الجمعة وقد خرج الإمام (قال) (١): يسلم ويردون عليه وإذا عطس شمّتوه وردوا عليه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حکم اور حضرت حماد اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن امام کے آجانے کے بعد مسجد میں د اخل ہو فرماتے ہیں کہ وہ سلام کرے گا اور لوگ اس کے سلام کا جواب دیں گے۔ جب وہ چھینکے گا تو وہ اسے یرحمک اللہ کہیں گے۔

حواشی
(١) في [هـ]: (قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5366
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5366، ترقيم محمد عوامة 5303)