مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل يسمع الرجل يتكلم يوم الجمعة باب: اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں؟
حدیث نمبر: 5325
٥٣٢٥ - حدثنا وكيع عن (بكير) (١) بن عامر عن إبراهيم عن علقمة في الرجل يتكلم والإمام يخطب يوم الجمعة فقال: يضع يده على فيه ولا يرميه بالحصى.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن دورانِ خطبہ کسی کو بات کرتے دیکھے تو اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھے اور اسے کنکری نہ مارے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بكر).