مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل يسمع الرجل يتكلم يوم الجمعة باب: اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں؟
حدیث نمبر: 5324
٥٣٢٤ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا (١) عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه رأى رجلا يتكلم والإمام يخطب يوم الجمعة فرماه بحصى فلما نظر إليه وضع يده على فيه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کررہا تھا۔ آپ نے اسے کنکری ماری جب اس نے ان کی طرف دیکھا تو انہوں نے اپنا ہاتھ اپنے منہ پر رکھ کر اسے چپ ہونے کا اشارہ کیا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (نا).