مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5298
باب: جو حضرات کھڑے ہو کر خطبہ دیا کرتے تھے
من كان يخطب قائما
حدیث نمبر: 5298
٥٢٩٨ - حدثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين سئل عن خطبة النبي ﷺ يوم الجمعة فقرأ: ﴿وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾.مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔