مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل يجيء يوم الجمعة والإمام يخطب يصلي ركعتين باب: اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز کے لئے حاضر ہو اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دور کعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5268
٥٢٦٨ - حدثنا هشيم قال (أخبرنا) (١) أبو معشر عن محمد بن قيس أن النبي ﷺ حيث أمره أن يصلي ركعتين أمسك عن الخطبة حتى فرغ من ركعتيه ثم عاد إلى خطبته.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن قیس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں دو رکعتیں پڑھنے کا حکم دیا تو خطبہ روک دیا۔ جب وہ دو رکعتوں سے فارغ ہوئے تو آپ نے پھر خطبہ شروع فرمایا۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، ك]: (أنا).