مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من كان يقول: وقتها زوال الشمس وقت الظهر باب: جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوال شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
حدیث نمبر: 5242
٥٢٤٢ - حدثنا وكيع عن (يعلي) (١) بن الحارث عن إياس بن سلمة بن الأكوع عن أبيه قال: كنا نصلي مع النبي ﷺ الجمعة إذا زالت الشمس ثم نرجع (نتبع) (٢) الفيء (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن اکوع فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج زائل ہوجاتا۔ پھر ہم اپنے سائے کے پیچھے چلتے ہوئے واپس جاتے تھے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (يحي).
(٢) سقط من: [د، هـ]، وفي [أ، ط]: (فنتبع).