مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5237
باب: جو حضرات جمعہ کی نماز کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ جمعہ کا وقت دن کا ابتدائی حصہ ہے
من كان يقيل بعد الجمعة ويقول: هي أول النهار
حدیث نمبر: 5237
٥٢٣٧ - حدثنا جرير عن يزيد بن أبي زياد عن عطاء قال: كان من قبلكم يصلون الجمعة وإن ظل الكعبة كما هو.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ تم سے پہلے لوگ اس وقت جمعہ کی نماز پڑھ لیتے تھے جبکہ کعبہ کا سایہ جوں کا توں ہوتا تھا۔