مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5211
باب: جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
من رخص في السفر يوم الجمعة
حدیث نمبر: 5211
٥٢١١ - حدثنا عباد بن العوام عن يحيى بن سعيد عن نافع أن ابنا لسعيد بن زيد ابن نفيل كان بأرض له بالعقيق على رأس أميال من المدينة فلقي ابن عمر غداة الجمعة فأخبره بشكواه فانطلق إليه وترك الجمعة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن جمعہ کی صبح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو ان کی بیماری کی خبر دی گئی۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے پاس چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔