مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من رخص في السفر يوم الجمعة باب: جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 5211
٥٢١١ - حدثنا عباد بن العوام عن يحيى بن سعيد عن نافع أن ابنا لسعيد بن زيد ابن نفيل كان بأرض له بالعقيق على رأس أميال من المدينة فلقي ابن عمر غداة الجمعة فأخبره بشكواه فانطلق إليه وترك الجمعة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن وہ جمعہ کی صبح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملے اور اپنی ایک شکایت کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔