مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل يغتسل يوم الجمعة (ثم) يحدث أيجزيه الغسل باب: اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہو جائے تو کیا اس کا وہی غسل کافی ہے؟
حدیث نمبر: 5145
٥١٤٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا العوام عن إبراهيم التيمي قال: كانوا يحبون لمن اغتسل يوم الجمعة أن لا يكون بينه وبين الجمعة حدث قال: وكانوا يقولون إذا أحدث بعد الغسل عاد إلى حاله التي كان عليها قبل (أن) (١) يغتسل.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند کرتے تھے کہ جمعہ کے غسل اور جمعہ کی نماز کے درمیان کوئی حدث نہ ہو۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص کو جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد پھر حدث لاحق ہوجائے تو وہ اس حالت پر لوٹ آتا ہے جس پر وہ غسل سے پہلے تھا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (أن لا).