مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5092
باب: جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
في غسل الجمعة
حدیث نمبر: 5092
٥٠٩٢ - حدثنا هشيم عن منصور عن ابن سيرين قال: أقبل رجل من المهاجرين يوم الجمعة فقال له عمر: هل اغتسلت؟ قال: لا، قال: لقد علمت أنا أمرنا بغير ذلك قال الرجل: بم أمرتم؟ قال: بالغسل، قال: أنتم معشر المهاجرين أم الناس؟ قال: لا أدري (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ مہاجرین میں سے ایک آدمی جمعہ کے دن نماز کے لئے آیا۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے غسل کیا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم جانتے ہو کہ ہمیں اس کے علاوہ کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ حضرت عمر نے فرمایا غسل کا۔ اس آدمی نے پوچھا کہ (یہ حکم) صرف تم مہاجرین کو دیا گیا ہے یا سب لوگوں کو ؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نہیں جانتا۔
حواشی
(١) منقطع، رواية ابن سيرين عن عمر منقطعة، أخرجه أحمد بن منيع كما في المطالب (٦٨٦).