حدیث نمبر: 5092
٥٠٩٢ - حدثنا هشيم عن منصور عن ابن سيرين قال: أقبل رجل من المهاجرين يوم الجمعة فقال له عمر: هل اغتسلت؟ قال: لا، قال: لقد علمت أنا أمرنا بغير ذلك قال الرجل: بم أمرتم؟ قال: بالغسل، قال: أنتم معشر المهاجرين أم الناس؟ قال: لا أدري (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ مہاجرین میں سے ایک آدمی جمعہ کے دن نماز کے لئے آیا۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے غسل کیا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ حضرت عمر نے دریافت فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ جمعہ کے دن ہمیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ حضرت عمر نے فرمایا غسل کا۔ پھر فرمایا کہ تم مہاجرین لوگوں کے لئے مقتدیٰ ہو۔ اس آدمی نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا۔

حواشی
(١) منقطع، رواية ابن سيرين عن عمر منقطعة، أخرجه أحمد بن منيع كما في المطالب (٦٨٦).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5092
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5092، ترقيم محمد عوامة 5037)