حدیث نمبر: 5089
٥٠٨٩ - حدثنا عبيد اللَّه عن شيبان (عن) (١) يحيى عن أبي سلمة عن أبي هريرة أن عمر بن الخطاب بينما هو يخطب يوم الجمعة إذ جاء رجل فقال عمر: (لم) (٢) تحتبسون عن الصلاة؟ فقال الرجل: ما هو إلا أن سمعت النداء فتوضأت فقال: (والوضوء) (٣) أيضا! أَوَلم تسمعوا (أن) (٤) رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "إِذَا رَاحَ أحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی آیا۔ حضرت عمر نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ تمہیں نماز سے کیا چیز روک کر رکھتی ہے ؟ اس آدمی نے کہا کہ جونہی میں نے اذان کی آواز سنی میں نے وضو کیا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ وضو کیا ؟ کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ ارشاد مبارک نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لئے جائے تو غسل کرے۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (عن)، وفي [أ، ب، هـ، د]: (بن).
(٢) في [هـ]: (له).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، جـ، ك].