حدیث نمبر: 5083
٥٠٨٣ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن الأوزاعي قال: حدثنا حسان (١) بن عطية قال: حدثنا (٢) أبو الأشعث قال: حدثني أوس بن أوس الثقفي قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "مَنْ غَسَلَ يَومَ الجمعةِ واغْتَسَلَ وَبَكرَ وابْتَكَرَ ومَشَى ولمْ يَرْكَبْ ⦗٦٨⦘ فَدَنَا مِنَ الإِمَامِ واسْتَمَعَ ولمْ يَلْغُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خطوَةٍ عَمَلُ سَنَةٍ أَجْرَ صِيَامِهَا وَقِيَامِهَا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوس بن اوس ثقفی کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، جلدی نماز کے لئے گیا، چل کر گیا سوار نہ ہوا، امام کے قریب ہوا ، امام کا خطبہ سنا اور خطبے کے دوران کوئی فضول کام نہ کیا تو اسے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور نمازوں کا ثواب عطا کیا جاتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (حسين).
(٢) في [جـ، ك]: (نا).