مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان لا يجهر ببسم الله الرحمن الرحيم باب: جو حضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4193
٤١٩٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي سنان عن حماد عن إبراهيم عن الأسود قال: صليت خلف عمر سبعين صلاة فلم يجهر فيها بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے ستر نمازیں پڑھی ہیں وہ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اونچی آواز سے نہیں پڑھا کرتے تھے۔