مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان لا يجهر ببسم الله الرحمن الرحيم باب: جو حضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4187
٤١٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا وأبا إسحاق عن الجهر (فقالوا) (١): اقرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ في نفسك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق سے بِسْمِ اللّٰہ کو بلند یا آہستہ آواز سے پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اپنے دل میں پڑھو۔
حواشی
(١) في [جـ، ك]: (فقالوا)، وفي بقية النسخ: (فقال).