مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان لا يجهر ببسم الله الرحمن الرحيم باب: جو حضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4175
٤١٧٥ - حدثنا محمد بن (يشر) (١) قال: نا سعيد قال: نا قتادة عن أنس: أن رسول اللَّه ﷺ وأبا بكر وعمر وعثمان كانوا (يستفتحون) (٢) القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [ب]: (بشير).
(٢) في [جـ، ك]: (يفتتحون).