مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان لا يجهر ببسم الله الرحمن الرحيم باب: جو حضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4174
٤١٧٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حميد عن أنس أن أبا بكر وعمر وعثمان كانوا يستفتحون القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ قال حميد: وأحسبه ذكر النبي ﷺ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضر ت عمر اور حضرت عثمان قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔ راوی حمید کہتے ہیں کہ میرے خیال میں انہوں نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی کیا۔