مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان لا يجهر ببسم الله الرحمن الرحيم باب: جو حضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتے تھے
٤١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن الجريري عن قيس بن عباية قال: حدثني (ابن) (١) عبد اللَّه بن مغفل عن أبيه قال: ولم أر (رجلا) (٢) من أصحاب النبي ﷺ كان أشد عليه حدثا في الإسلام منه قال: سمعني (٣) وأنا اقرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ [الفاتحة: ١] قال: يا بني إياك والحدث، فإني (قد) (٤) صليت خلف رسول اللَّه ﷺ وأبي بكر وعمر وعثمان فلم أسمع أحدا منهم يقول ذلك إذا قرأت فقل: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [الفاتحة: ٢] (٥).حضرت قیس بن عبایہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن عبد اللہ بن مغفل نے اپنے والد کے بارے میں بیان کیا (وہ بدعات کے معاملے میں تمام صحابہ سے زیادہ سختی کرنے والے تھے) کہ ایک مرتبہ انہوں نے مجھے نماز میں { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم } کہتے سنا تو مجھ سے فرمایا اے میرے بیٹے ! بدعت سے بچو ! میں نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی ہے اور ان میں سے کسی کو بھی { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم } کہتے نہیں سنا۔ جب تم قرائت کرو تو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } کہو۔