مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الإمام يؤم القوم وهم له كارهون باب: اگر لوگ کسی کی امامت سے خوش نہ ہوں تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4154
٤١٥٤ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش (عن المنهال) (١) عن عبد اللَّه بن الحارث قال: ثلاثة لا تجاوز صلاة أحدهم رأسه: إمام قوم وهم له كارهون، وامرأة تعصي زوجها، وعبد أبق من سيده.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ تین آدمی ایسے ہیں جن کی نماز ان کے سر کے اوپر بھی نہیں جاتی۔ ایک وہ امام جو لوگوں کو نماز پڑھائے اور وہ اس کی امامت سے خوش نہ ہوں۔ دوسری وہ عورت جو اپنے خاوند کی نافرمانی کرے۔ تیسرا وہ غلام جو اپنے مالک سے بھاگا ہو۔
حواشی
(١) زيادة من [أ، ب، جـ، د، ك].