مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الرجل يدخل والمؤذن يقيم الصلاة يقوم أو يقعد باب: ایک آدمی دوران اقامت مسجد میں داخل ہو رہا ہے ، وہ کھڑار ہے یا بیٹھ جائے؟
حدیث نمبر: 4147
٤١٤٧ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: بلغني أن إبراهيم انتهى إلى المسجد وقد أخذ المؤذن في الإقامة، فوضع رجله بين الظلة و (الصحن) (١) حتى فرغ من الإقامة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم ایک مرتبہ مسجد میں پہنچے تو مؤذن نے اقامت شروع کردی تھی، ابراہیم نے مؤذن کے اقامت سے فارغ ہونے تک اپنا پاؤں سائبان اور صحن کے درمیان رکھ دیا۔
حواشی
(١) في [أ]: (الصخر).