مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من قال: إذا قال المؤذن: قد قامت الصلاة فليقم باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جب مؤذن قد قامت الصلاة کہے تو لوگوں کو کھڑا ہو جانا چاہئے
حدیث نمبر: 4143
٤١٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن ابن عجلان عن أبي عبيد قال: سمعته يقول: سمعت عمر بن عبد العزيز (بخناصرة) (١) يقول حين يقول المؤذن: قد قامت الصلاة: قوموا قد قامت الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو مقام خناصرہ میں یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جب مؤذن قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہے تو تم کھڑے ہوجاؤ کیونکہ اس وقت نماز کھڑی ہوجاتی ہے۔
حواشی
(١) في [د، هـ]: (بحناصرة).