مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في الإمام متى يكبر إذا قال المؤذن: قد قامت الصلاة؟ باب: جب مؤذن قد قامت الصلاة کہے تو امام تکبیر کہہ دے
حدیث نمبر: 4136
٤١٣٦ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: كان إذا قال المؤذن: حي على الصلاة قام، فإذا قال: قد قامت الصلاة كبر.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر فرماتے ہیں کہ ابراہیم کا معمول یہ تھا کہ جب مؤذن حی علی الصلاۃ کہتا تو وہ کھڑے ہوتے اور جب وہ اقامت مکمل کر لیتا تو وہ تکبیرِ تحریمہ کہتے۔