مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 40742
باب: خوارج کا بیان
ما (ذكر) في الخوارج
٤٠٧٤٢ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا يزيد بن عبد العزيز عن عمر بن (حسيل) (١) بن سعد بن حذيفة قال: حدثنا (حبيب) (٢) أبو الحسن (العبسي) (٣) عن ⦗٥٦٦⦘ أبي البختري قال: دخل رجل المسجد فقال: لا حكم إلا للَّه، (ثم قال آخر: لا حكم إلا للَّه، قال: فقال علي: لا حكم إلا للَّه) (٤)، ﴿إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ﴾ [الروم: ٦٠]، فما تدرون ما يقول هؤلاء؟ يقولون: لا إمارة، أيها الناس، إنه لا يصلحكم إلا أمير: بر أو فاجر، قالوا: هذا البر قد عرفناه، فما بال الفاجر؟ فقال: يعمل (المؤمن) (٥) (ويملى) (٦) للفاجر، ويبلغ اللَّه الأجل، (وتأمن) (٧) سبلكم، (وتقوم) (٨) أسواقكم، (ويقسم) (٩) فيئكم ويجاهد عدوكم ويؤخذ (الضعيف) (١٠) من القوي -أو قال: من الشديد- منكم (١١).حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ سن کر فرمایا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے اور جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ آپ کو بے قرار نہ کردیں۔ کیا تم جانتے ہو کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں ؟ یہ کہہ رہے ہیں کہ امارت نہیں ہے۔ اے لوگو ! تمہارے لئے امیر کا ہونا ضروری ہے، خواہ وہ نیک ہو یا فاسق۔ لوگوں نے کہا کہ نیک امیر کو تو ہم نے دیکھ لیا۔ فاسق کا کیا معاملہ ہے ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مومن عمل کرتا ہے اور فاجر کو ڈھیل دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مدت تک پہنچاتا ہے، تمہارے راستے مامون ہیں، تمہارے بازار قائم ہیں، تمہارا مال غنیمت تقسیم کیا جاتا ہے، تمہارے دشمن سے جہاد کیا جاتا ہے۔ ضعیف کا حق قوی سے (یا فرمایا : طاقتور سے) لے کر اسے دلایا جاتا ہے۔